News

چیف سیکرٹری کے 26 نکات پرعمل درآمد کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہاہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے عوامی خدمت کے لیے جاری کردہ 26 نکات پر عمل درآمد کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 450 کھلے گٹروں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 206 پر ڈھکن لگا دیے گئے ہیں،تمام سرکاری سکولوں کے سامنے زیبراکراسنگ بنا دی گئی ہیں ،2003 بند سٹریٹ لائٹس میں سے 171 کو فعال کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج نالیوں کی صفائی کیلئے 114 شکایت کا ازالہ کیا گیا ہے،75 بند سیوریج لائنز کو بحال کر دیا گیا ہے،22 مقامات سے سیوریج کا کھڑا ہو پانی نکالا گیا ہے،اس کے علاوہ سموگ کی وجہ بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی دو گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور متعدد پر 2 لاکھ 76 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ رابطہ سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے اور آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم بھی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago