News

چیف سیکرٹری پنجاب کے 21 انیشیٹیوز پر سختی سے عمل کرایا جائے،کمشنر ڈی جی خان

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 فروری2023ء) کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او ڈی جی خان ڈویژن کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے ہمراہ مظفرگڑھ کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے ماڈل پولیس سٹیشن،مرکزی کنٹرول روم، پولیس سہولت سنٹر، تھانہ سٹی، تھانہ صدر کی زیر تعمیر عمارت، ضلعی صدر ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ، انتہائی نگہداشت وارڈ سمیت مختلف شعبوں کو معائنہ کیا۔

کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور آر پی او کیپٹن(ر) سجاد حسن خان نے مظفرگڑھ پہنچنے پر ڈی پی او رضا صفدر کاظمی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران شمس نے انکا استقبال کیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔مظفرگڑھ کے دورے کے موقع پر کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹرناصر محمودبشیر نے سرکٹ ہاؤس میں ضلعی محکموں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاچیف سیکرٹری پنجاب کے 21نکاتی انتظامی ایجنڈے پر سختی سے عمل کیا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر دفتر میں خدمت کیمپ لگائے جائیں جہاں روزانہ ساڑھے نو بجے عوام کے مسائل سنے جائیں، ہر درخواست پر باقاعدہ فیڈ بیک سسٹم ہونا چاہیے، سائل کو درخواست کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔ کمشنر نے مظفر گڑھ میں صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کئے جائیں،تجاوزات،وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ کمشنر ڈی جی خان نے ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ کے مختلف شعبے دیکھے،مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کے بارے میں معلومات لیں۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے استقبالیہ اور دیگر کاونٹرز پر جاکر سہولیات کا جائزہ لیا۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago