Categories: NewsUrdu News

چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے سپریم کورٹ میں نو تعینات آفیسران تیمور ممتاز میراسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر ، عزرہ مشتاق سسٹم انجینئر ، صفوان ہاشمی سسٹم انجینئر اور اکرام اکبر نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر سے حلف لیا

مظفرآباد (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مئی2019ء) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے ہفتہ کے روز سپریم کورٹ آزاد جموںوکشمیر میں نو تعینات آفیسران تیمور ممتاز میراسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر ، عزرہ مشتاق سسٹم انجینئر ، صفوان ہاشمی سسٹم انجینئر اور اکرام اکبر نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے کہا کہ انسان کی زندگی آزمائش ہے ۔دنیا اور آخرت میں کامیابی اللہ اور رسول ﷺکی اطاعت ، امانت ، دیانت اور صداقت پر عمل سے ہی ممکن ہے ۔ وہی قومیں اور معاشرے ترقی کرتی ہیںجوان اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہیں ۔ اپنے فرائض منصبی محنت ، لگن ، امانت اور دیانتداری سے انجام دیں گے تو دنیا وآخرت بہتر ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب اور رسول ﷺکی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے اس میں زندگی کی ہرہدایت موجود ہے اور یہی فلاح اور نجات کا راستہ ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ اللہ کو یاد کریں تاکہ دنیا و آخرت بہتر ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے کہ عام آدمی کو سستے اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ بروقت کام کریں تاکہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ریاست کا بڑا ادارہ ہے آپ اس ادارہ سے وابستہ ہوئے ہیں اس کے تقدس کے لیے اپنے فرائض منصبی محنت ، دیانت اور صداقت سے انجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو سورج کو جگاتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں جنہیں سورج جگائے ۔ حلف برداری کی تقریب میں رجسٹرار سپریم کورٹ شیخ راشد مجید ، سپریم کورٹ کے آفیسران و دیگر سٹاف بھی موجود تھے ۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago