Categories: NewsUrdu News

چیف آفیسر کو دھمکیاں دینے والے کونسلر کے خلاف مقدمہ درج

مظفر گڑھ۔17 اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اکتوبر2018ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مسلم لیگ ن کے کونسلر کی غنڈہ گردی، میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر سے بل کوٹیشن پر زبردستی دستخط کروانیکی کوشش، انکار پر جان سے مارنیکی دھمکیاں ،گالم گلوچ،چیف آفیسر کی درخواست پرپولیس نے کونسلر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے لیگی کونسلر اور ٹھیکیدار باقر شاہ نے گزشتہ روز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ندیم باری سے زبردستی بل کوٹیشن پر دستخط کروانیکی کوشش کی جس پر چیف آفیسر نے دستخط سے انکار کیا تو کونسلر آپے سے باہر ہوگیا تھااور ہاتھا پائی پر اتر آیاتھا لیگی کونسلر نے چیف آفیسر کو گالم گلوچ اور ریکارڈ کو آگ لگانے اور چیف افیسر کوجان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں،کونسلر میونسپل کمیٹی کا ایجنڈا بک بھی ساتھ لے گیا تھا، چیف آفیسر ندیم باری نے لیگی کونسلر باقر شاہ کیخلاف کارروائی کی درخواست تھانہ کوٹ ادو کو دی تھی ،پولیس کوٹ ادو نے چیف افیسر ندیم باری کی مدعیت میں لیگی کونسلر باقر نقوی کیخلاف مقدمہ نمبر718/10زیر دفعہ 380/353/186/506درج کرکے کونسلر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago