Categories: NewsUrdu News

چیئرمین بلدیہ خان گڑھ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

مظفر گڑھ۔25 اگست(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اگست2018ء) چیئرمین بلدیہ خان گڑھ کے خلاف تحریک عدم اعتماد 13 وو ٹوں سے کامیاب ہو گئی اور چیئرمین شیخ لیاقت علی فارغ ہو گئے،تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی خان گڑھ کے چیئرمین شیخ حاجی لیاقت علی کے خلاف ہفتہ کے روز عدم اعتماد کی تحریک پر جناح ہال میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا.جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مظفرگڑھ ملک محمد امین نے شرکت کی اور اجلاس کی کارروائی مکمل کی، بلدیہ کے 15 میں سے 13 کونسلرز نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چیئرمین لیاقت علی اور ان کے ایک ساتھی کونسلر ارشد نائیک اجلاس میں نہیں آئے، چیئرمین نے عدم اعتماد کے طلب کردہ اجلاس سے کچھ دیر قبل اپنا استعفی بلدیہ کوبجھوایا لیکن اسے ڈی ڈی اولوکل گورنمنٹ نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ قانون کے مطابق اب یہ وصول نہیں ہو سکتا. اس کا وقت گزر چکا ہے، اجلاس کے بعد انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے اور چیئرمین لیاقت علی کی سبکدوشی کا باضابطہ اعلان کیا، سردار آباد ڈوگر گروپ اور پی ٹی آئی گروپ کے کونسلرز نے عدم اعتماد کی کامیابی پر جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago