Categories: NewsUrdu News

چھوٹا خاندان خوشحالی کا ضامن ہے ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ٹیکنیکل بہبود آبادی

مظفر گڑھ۔28 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 نومبر2017ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ٹیکنیکل بہبود آبادی ڈاکٹر عمارہ نے کہا ہے کہ چھوٹا خاندان خوشحالی کا ضامن ہے ، بچوں کے درمیاں مناسب وقفے سے ماں اور بچے کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔یہ بات انہوں نے لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، لیڈی ہیلتھ سپروائزراور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تولیدی صحت اور چھوٹے خاندان سے متعلق ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ تولیدی صحت اور چھوٹے خاندان کی عوام میں آگاہی کیلئے لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، لیڈی ہیلتھ سپروائزراور لیڈی ہیلتھ ورکرز اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اور معاشرتی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے خاندان کو چھوٹا رکھیں تاکہ عام آدمی کو بنیادی سہولیات برابری کی سطح پر دستیاب ہو سکیں۔ ورکشاپ سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرسی اینڈ ٹی محمد ناصر نے اسلام میں خاندانی منصوبہ بندی پر لیکچر دیا، جاوید اختر ڈیمو گرافر نے بھی لیکچر دیا۔ اس موقع پر عباس بلوچ سمیت محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، لیڈی ہیلتھ سپروائزراور لیڈی ہیلتھ ورکرزکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago