News

چور لاکھوں روپے نقد ،ہزاروں روپے مالیت کے قیمتی موبائل لے اڑے

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 اکتوبر2021ء) تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود میں چوری کی واردات، چور لاکھوں روپے نقد اور ہزاروں روپے مالیت کے قیمتی موبائل لے اڑے، پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے نورشاہ تلائی میں آرہ چوک پر موبائل شاپ کے تالے توڑ کر چور نقد رقم اڑھائی لاکھ روپے و دیگر سامان لے اُڑے،شاپ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے چوری کی واردات ریکارڈ کر لی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں کالے رنگ کی ٹویوٹا جی ایل آئی  گاڑی پر سوار نامعلوم چوروں نے دوکان کے تالے توڑ کر دس منٹ میں واردات کر ڈالی اور فرار ہو گئے،پولیس کی جانب سے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے فنگر پرنٹس فرانزک شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں  ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو خرم ریاض نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد  ٹریس کر کے گرفتار کر لیں گے،دکان کے مالک محمد شکیل نے بتایا ہے کہ موبائل فروختگی سے حاصل ہونے والی اور کچھ دیگر زرائع سے حاصل ہونے والی اڑھائی لاکھ روپے کی رقم دوکان میں رکھی ہوئی تھی،چور وہ رقم اور ہزاروں روپے مالیت کے 12 موبائل چوری کر کے لے گئے ہیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago