Categories: NewsUrdu News

چوتھی تھل جیپ ریلی کے آخری روز نتائج کا اعلان ، آصف فضل فاتح قرار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 نومبر2019ء) چوتھی تھل جیپ ریلی کے آخری روز نتائج کا اعلان کردیا گیا،کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کی تقریب فیصل سٹیڈیم میں منعقد ہوئی، صوبائی وزیر کھیل و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی، کمشنر ڈی جی خان مدثر ریاض ملک اور سردار عون حمید ڈوگرممبر صوبائی اسمبلی مہمان خصوصی تھے،جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی شہزاد، ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب تنویر جبار، جنرل منیجر محسن عباس شاکر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر اور اطہر خاکوانی شامل تھے ،چوتھی تھل جیپ ریلی مظفرگڑھ آصف فضل نے 192کلو میٹر کا ٹریک 2گھنٹے 13منٹ اور 43سیکنڈمیں طے کر کے مقابلہ جیت لیا، پریپیئرڈ کی اے کیٹگری میں آصف فضل نے پہلی پوزیشن،زین محمود نے ایک سیکنڈ کی فرق سے دوسری جبکہ محمد جعفر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بی کیٹگری میں نعمان خان خاکوانی نے پہلی،عامر مگسی نے دوسری اورعمر پرویز کیانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سی کیٹگری میں میاں رفق احمد نے پہلی،ندیم خان نے دوسری اورگوہر سانگی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ڈی کیٹگری میں ظفر خان بلوچ نے اول،بیر واغ مزاری نے دوسری اورعمر اقبال کانجو نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سٹوک خواتین کیٹگری میں سلمی خا ں نے اول پوزیشن حاصل کی، سٹوک کی اے کیٹگری میں نوشیر وان ٹوانہ اول، زوہیب جدون نے دوسری پوزیشن اور میاں شبیر نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی، سٹوک کی بی کیٹگری میں سلطان بہادر عزیز نے اول،عثمان اقبال نے دوسری، جبکہ داؤد عباسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سٹوک کی سی کیٹگری میں اسد مروت نے پہلی سید مبین احمد عالم ممبر قومی اسمبلی نے دوسری اور بابر اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سٹوک کی ڈی کیٹگری میں میاں شکیل نے اول،شاہ گل مزاری نے دوسری، جبکہ ارباب علی مہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی،تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے کھیل و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں کھیل کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے کھیل اور سیاحت کو فروغ دے کر ہم پاکستان کا باہر کی دنیا میں امیج بہتر کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کئی برسوں کے بعد اب ملک میں کھیلوں اور تفریح کی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جلد صحرائے تھل ڈیزرٹ میں سفاری کا انعقاد کرنے جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ تھل جیپ ریلی سے اس علاقے میں کھیلوں اور ثقافت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،کمشنر ڈی جی خان مدثر ریاض ملک نے اپنے خطاب میں ضلع مظفرگڑھ اور لیہ میں ہونے والی چوتھی کامیاب تھل جیپ ریلی کا انعقاد پر ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کوخراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ ہم تھل جیپ ریلی کو قومی سطح سے بین الاقوامی سطح پر لے کر جائیں گے اور آئندہ برسوں میں اس جیپ ریلی میں غیر ملکی ڈرائیورز بھی شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈی جی خان ڈویڑن میں کھیلوں اور تفریح کی دیگر سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، اس موقع پرڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی شہزادنے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں چوتھی تھل جیپ ریلی کا کامیاب انعقاد ایک تاریخی لمحہ ہے، انہوں نے کہا کہ ریلی کو فیسٹیول کے طور پر منایا گیا، جس میں دیگر ثقافتی اور علاقائی کھیلوں کو بھی نمائندگی دی گئی ، انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات سے نہ صرف ضلع کی عوام کو صحت مند تفریح میسر آئی ہے بلکہ اس سے شہر اور ضلع کے نام بھی روشن ہواہے، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شہر کا نام روشن ہوا، تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگر نے کہا کہ تھل جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد سے جنوبی پنجاب کی ترقی، ثقافت کا فروغ اور موثر سپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے، پاکستان کی موجودہ صورتحال میں ایسی سرگرمیوں کا انعقاد باہر کی دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج بنے گا اور معاشی و سماجی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا، تقریب کے اختتام پر خوبصورت آتش بازی کا مظاہر بھی کیا گیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago