Categories: NewsUrdu News

چوتھی بین الاقوامی تھل ڈیزرٹ جیب ریلی ضلع مظفرگڑھ کیلئے اعزاز ہے ،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ میں چوتھی بین الاقوامی تھل ڈیزرٹ جیب ریلی ضلع مظفرگڑھ کیلئے اعزاز ہے، جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈرائیورز شرکت کریں گے، اس میگا تفریح پروگرام کے انعقاد سے جہاں عوام کو ایک صحت مند تفریح میسر آئے گی وہاں ضلع کی ثقافت اور علاقائی کھیلوں کو بھی فروغ ملے گا یہ بات انہوں نے تھل جیپ ریلی کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سال تھل جیپ ریلی کے ساتھ ساتھ رنگا رنگ تقریبات سے بھر پور تفریح فراہم کرنے کیلئے میلے کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جس میں علاقائی کھیل جن میں کبڈی، بیل ریس، جھومر، گھڑ ریس، علاقائی موسیقی اور کلچرل شو، آتش بازی شامل ہیں، اجلاس میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ میلے اور جیپ ریلی کی تقریب اور راستوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا، ریلی کی فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطائ الحق نے بتایا کہ تھل جیپ ریلی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، متعلقہ اداروں کو ان کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، تمام محکمے آپس مین باہم رابطے اور تعاون سے ریلی کے انتظامات میں مصروف عمل ہیں، ڈسٹرکٹ منیجر ٹی ڈی سی پی ارشد اقبال نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ، ضلع لیہ اور ٹی ڈی سی پی کی مشترکہ کاوشوں سے تھل جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago