Categories: NewsUrdu News

چائلڈ لیبر قوانین اور حکومت پنجاب کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا، چوہدری اظہر

مظفر گڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیسر چوہدری اظہر نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کے سدباب کیلئے چائلڈ لیبر قوانین اور حکومت پنجاب کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چائلڈ لیبر کے سلسلے میں منعقد ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے ہمہ گیر اقدامات کیے جائیں اور غریب گھرانوں کے نا بالغ بچوں کو محنت مزدوری سے نجات دلا کر تعلیمی اداروں میںداخل کرایا جائے جن کے تمام تر تعلیمی اخراجات بھی حکومت برداشت کریگی۔چوہدری اظہر نے کہا کہ غریب گھرانوں کو حکومت کی اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کو مزدوری پر لگانے کی بجائے تعلیمی اداروں میں داخل کرانا چاہیے تاکہ ان کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنا مستقبل سنوار سکیں۔تقریب سے پیپلز ویلفیئر کونسل کے صدر خالد عباسی ، محکمہ محنت کی موبلائیزر سلمیٰ مجید، حاجی نیاز حسین، محمد عرفان خانزادہ اور کئی دوسرے سماجی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے پیپلز ویلفیئر کونسل کے صدر خالد عباسی کی قیادت میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago