مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔14اکتوبر 2018ء) آج ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوا۔پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ابھی پی پی 272کا نتیجہ سامنے آیا جس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حلقے سے ماں بیٹا مد مقابل تھے۔زہرہ بتول بخاری پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر جب کہ ان کے صاحبزادے ہارون سلطان بخاری آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق134 پولنگ اسٹیشن میں سے 13پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری بتائج موصول ہو گئے ہیں۔جس کے مطابق ماں کو بیٹے پر برتری حاصل ہے۔پی ٹی آئی امیدوار زہرہ بتول بخاری 6392 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جب کہ ان کے صاحبزادے ہارون سلطان بخاری 4432 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔خیال رہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ایک ایسا حلقہ بھی ہے جس میں ماں اور سگا بیٹا مدِ مقابل ہے۔مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 272میں انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے جہاں ایک بیٹا اپنی ماں کے مقابلے میںالیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آ گیا ہے۔ زہرہ بتول بخاری پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جب کہ ان کے صاحبزادے ہارون سلطان بخاری آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔جب کہ عام انتخابات میں بھی یہی گروپ آمنے سامنے آیا ہے۔مظفر گڑھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں ہمیشہ سے بخاری گروپ سیاست میں حاوی رہا ہے تاہم اب یہ خاندان تقسیم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اوروہی تقسیم ماں بیٹے میں بھی نظر آئی ہے جہاں بیٹے نے ماں کے دودھ کا درس بھلاتے ہوئے انہی کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔اور اب تک کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ماں کو بیٹے پر برتری حاصل ہو رہی ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…