Categories: NewsUrdu News

پی پی 270 ،ْدوبارہ گنتی میں جمشید دستی کے امیدوار کو شکست ،ْآزاد کامیاب

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2018ء) پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 270 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد عوامی راج پارٹی کے امیدوار کو شکست ہوگئی ،ْ آزاد امیدار عبدالحئی کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔عام انتخابات کے نتیجے میں مظفر گڑھ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 270 سے جمشید دستی کی عوامی راج پارٹی کے امیدوار اجمل چانڈیہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔حلقے سے شکست کھانے والے آزاد امیدوار عبدالحئی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس میں انہیں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار عبدالحئی دستی 17 ووٹوں سے کامیاب ہوئے اور ان کے 17 ہزار 717 ووٹ نکلے ہیں ،ْ اجمل چانڈیہ کے 17 ہزار 700 ووٹ ہیں۔ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبدالحئی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جبکہ عوامی راج پارٹی کے اجمل چانڈیہ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گنتی میں ہمارا نمائندہ شامل نہیں تھا لہٰذا دھاندلی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago