Categories: NewsUrdu News

پی ٹی آئی مظفرگڑھ کے عہدیداران کا پاکستان قومی خوشحالی سروے کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر کے ساتھ مشاورتی اجلاس

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف مظفرگڑھ کے ضلع و تحصیلوں کے عہدیداران کا پاکستان قومی خوشحالی سروے کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر خلیل احمد سیہڑ اور انکی ٹیم کے ساتھ مشاورتی اجلاس۔خلیل احمد سیہڑ نے قومی خوشحالی سروے کے تحت چلنے والے مختلف پروگرامز کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ ڈویڑنل کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ مظفرگڑھ اور کوٹ ادو تحصیل میں 10،10 ٹیمیں، جتوئی اور علی پور تحصیل میں 5،5 ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں اور ہر ٹیم 15،15 لوگوں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے بریفننگ میں بتایا کہ پورے پنجاب میں ضلع مظفرگڑھ کی کارکردگی باقی تمام ضلعوں سے نمایاں ہے اوراب تک ضلع مظفرگڑھ بھر میں تقریباً 3 لاکھ 28 ہزار گھرانوں کا سروے مکمل کیا جا چکا ہے۔

بریفننگ کے اختتام پر پاکستان تحریک انصاف ضلع مظفرگڑھ اور ان کی حکومت قومی خوشحالی سروے کی پوری ٹیم کو زبردست کارکردگی پرخراجِِ تحسین پیش کرتی ہے اور پاکستان تحریک انصاف ضلع مظفرگڑھ کی پوری ٹیم اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرواتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قومی خوشحالی پروگرام سیاست سے بالاتر سروے کروارہی ہے اور یہ سروے بالکل فری کیا جا رہا ہے۔ اس اہم اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک عامر آرائیں ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی قریشی،میڈیا کوآرڈینیٹر مرزا مدثر بیگ، سینئر نائب صدر میاں عمران دھنوتر، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار فرحان منظور، سیکرٹری انفارمیشن معظم علی قریشی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اطہر ملک، سماجی ورکر افضل چوہان، سینئر نائب صدر خواتین ونگ محترمہ گلشن سلطانہ تھہیم، تحصیل صدر مظفرگڑھ راؤ ساجد وحید خان، تحصیل صدر علی پور ڈاکٹر حسن بخاری، تحصیل صدر جتوئی ڈاکٹر زبیر قادر گٹ نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago