Categories: NewsUrdu News

پی ٹی آئی رہنما مصطفی کھر کے کتے کو زخمی کرنے والے کاشتکار کے خلاف مقدمہ خارج

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے کتے کے زخمی ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ترجمان مظفرگڑھ پولیس کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ کی ہدایات پر ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز بخاری نے مقدمے میں نامزد کاشتکار اسماعیل کا بیان ریکارڈ کیا اور حقائق سامنے پر اسکے خلاف کتے کے زخمی ہونے کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر کا کتا کھلا ہونے کے باعث خود موٹر سائیکل سے جاٹکرایا تھا۔ موٹر سائیکل سوار شہری نے اسماعیل نے کتے کو بچانے کی کوشش کی تھی۔اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پبلک مقام پر پالتو کتا کھلا چھوڑنا بھی غیرقانونی ہے۔واضح رہے کہ مظفرگڑھ کے تھانہ سنانواں میں کتا زخمی کرنے کے الزام میں سابق گورنر ملک مصطفیٰ کھر کے ملازم کی مدعیت میں اسماعیل نامی کاشتکار پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Abdullah

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago