Categories: NewsUrdu News

پی ٹی آئی رہنما کے کتے کو ٹکر مارنا شہری کو مہنگا پڑ گیا

سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کے کتے کو ٹکر مارنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج، شہری روپوش ہو گیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 اکتوبر 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کا کتا حادثہ میں زخمی ہونے پر غریب کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مظفر گڑھ میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کجھر کے کتے کو موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی تھی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقے کھر غربی میں موٹر سائیکل سوار افراد کے سامنے کتا آجانے سے حادثہ میں موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا۔
مظفرگڑھ پولیس نے حادثہ میں زخمی ہونے والے غریب کاشتکار کی کوئی کاروائی نہ کی اور بااثر سیاستدان کے کتے کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج کر ڈالا۔ درج کیے گئے مقدمہ میں قیمتی کتے کی مالیت ایک لاکھ تیس ہزار روپے بتائی گئی ہے جس کو سیر کرانے کے دوران حادثہ پیش آیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک غلام مصطفی کھر کے ملازم عبدالرشید کھیارا کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیاہے کہ وہ ملک غلام مصطفی کھر کے کتوں کو سیر کرا رہا تھا کہ ایک شکاری کتا نسل کاٹھیا بلٹیر مالیتی ایک لاکھ 30ہزارروپے موٹر سائیکل کی ٹکر سے نیچے آگیا،جس سے اس کی کمر ٹوٹ گئی۔

اس انوکھے مقدمے پر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار میں مظفرگڑھ پولیس کا انوکھا انصاف ہے، غریب انسان سے زیادہ وڈیرے کے کتے کو اہمیت دی جانے لگی ہے۔پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کے مطابق وٹرنزی ڈاکٹر کی جانب سے میڈیکل رپورٹ موصول ہونے پر موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار محمد اسماعیل بھی حادثے میں زخمی ہوا تھا جو مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد روپوش ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ غلام مصطفی کھر نے اپریل 2017ء میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔انہوں نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago