Categories: NewsUrdu News

پی ایم اے مظفر گڑھ کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 جون2019ء) پی ایم اے مظفر گڑھ کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس آج زیر صدارت صدر پی ایم اے مظفر گڑھ ڈاکٹر حسن رضا قریشی اور چیرمین ایگزیکٹو کونسل ڈاکٹر عبدالغفور ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ میں ہوا جس میں تمام ڈسٹرکٹ ، تحصیل عہدیدار اور ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی . جنرل سیکریٹری ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی کہ پی ایم اے مظفر گڑھ پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند کے صاحبزادے کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو کے غیرقانونی وزٹ کے خلاف پی ایم اے مظفر گڑھ کی ترجمانی کرنے پر ڈاکٹر مقبول عالم کے انتقامی ٹرانسفر کو یکسر مسترد کرتی ہے یاد رھے کہ گزشتہ روز صوبائی پارلیمانی سیکریٹری اور ایم پی اے اشرف خان رند کے صاحبزادے نے تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال کوٹ ادو کا وزٹ کیا تھا اور ھسپتال کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا تھا اور مبینہ طور پر اسکی اس حرکت پر پی ایم اے مظفرگڑھ کے راھنما ڈاکٹرمقبول عالم کے تنقید کرنے پر ان کا صدر ھسپتال مظفرگڑھ سے بصیرہ تبادلہ کر دیا گیا تھا اس سلسلہ میں مشترکہ لائحہ عمل طے کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ پی ایم اے مظفر گڑھ مریضوں کو کوئی تکلیف نہیں دینا چاہتی اس لیے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کو سوموار تک کی مہلت دیتی ہے کہ وہ ان غیر قانونی آرڈرز کو واپس لے لیں ورنہ وہ ہر قسمی احتجاج پر مجبور ہو گی۔
بعد ازاں لائحہ عمل کے مطابق تمام شرکائ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور تک اپنے مطالبات پہنچانے گئے۔
admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago