Categories: NewsUrdu News

پیپلز پار ٹی کو ختم کرنے کی کوششیں کر نے والے خو د مٹ گئے لیکن اس کو ختم نہ کر سکے ،ملک صفدر پہوڑایڈ وکیٹ

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 نومبر2018ء) پیپلز پار ٹی کے 51ویں یو م تا سیس کے حو الے سے ڈسٹر کٹ بار مظفر گڑھ میں پیپلز لا ئرز فور م مظفر گڑ ھ کے ز یر اہتما م تقر یب منعقد ہو ئی جس میں پیپلزلا ئرز فورم کے ڈویڑنل صدرظفراللہ لغاری ، جنوبی پنجا ب کے نائب صدر ملک صفدر پہوڑ ،ضلعی صدر اللہ نواز خان علیزائی ،ایم این اے پاکستان پیپلز پارٹی نواب افتخاراحمد خان ،انجینئرملک بلال کھر، ملک مظہر پہوڑاورملک آ صف پہوڑ کے علا وہ سینکڑو ں وکلا ء وکارکنان نے شر کت کی۔وکلاء کی جا نب سے پیپلز پار ٹی کے یو م تا سیس کے حو الے سے کیک کاٹاگیا۔اس مو قع پر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب نائب صدر ملک صفدر پہوڑایڈوکیٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جس کی جڑیں پاکستان کے چاروں صوبوں میں موجود ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی ہردور میں آمر سے ٹکرائی پیپلز پار ٹی کو ختم کرنے کی کوششیں کر نے والے خود مٹ گئے لیکن اس کو ختم نہ کر سکے پیپلز پا رٹی آج بھی اپنے محبوب قائدشہید کے راستہ پر چلتے ہوئے عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔انہو ں نے مز ید کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کے نوجوانوں کے دلوں میں بستے ہیں اور ان کی وجہ سے آج پارٹی میں نئی جان آگئی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی پھرسے اپنے عروج کی طرف گامزن ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago