News

پیپلز پارٹی کی حکومت نے لاکھوں گھرانوں کو انکم سپورٹ فراہم کی ،وفاقی وزیر برائے بینظیر انکم سپورٹ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مارچ2023ء) وفاقی وزیر برائے بینظیر انکم سپورٹ شازیہ مری نے کہا ہےکہ ہم چاہتے ہیں کہ شہیدبے نظیر بھٹوکے خواب کےمطابق پروگرام منزل پر آگے بڑھے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے لاکھوں گھرانوں کو انکم سپورٹ فراہم کرکے معاشی مدد کی ۔ اسوقت کے سیاسی مخالفین نے اس پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا حالانکہ اقوام متحدہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے حکمرانوں کے فیصلوں کی تباہی کے نتیجے میں پاکستان مستحکم نہیں ہو پارہا۔ مہنگائی سے پسے خاندانوں سے پوچھیں یہ پروگرام کیا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ ہماری حکومت نے پروگرام کی سہ ماہی قسط میں 25 فیصد اضافہ ہونے جارہا ہے۔عمران نیازی کی بدترین پالیسیوں سے عوام دیوار سے لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہیں پیدا ہوئے،یہیں جیئیں گے اور یہیں مریں گے۔

 

میرا بچہ انگلستان کی ہوائیں کھائے اور وسیب کا بچہ گرمی میں جلے ،ایسا نہیں ہوسکتا، سلیکٹڈ مسلط کرنے کے کئی تجربے ہوچکے ہیں، ایک شخص کرسی کے لیے بے چین ہے۔ عمران خان تم تو کہتے تھے خودکشی کرلوں گا، تم نے تو بدترین شرائط پر آئی ایم پروگرام سائن کرلیا،چھ چھ نشستوں پر الیکشن لڑنے والا نیازی لیکن اسمبلی نہیں جاتا۔ عمران خان کے پچھلے کیے گئے برے فیصلوں سے مہنگائی ہوئی،جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ 

شازیہ مرنی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے دنوں بھیعوام کے لئے رہلیف پروگرام دئیے،سیلاب متاثرین کے لیے 70 ارب روپے کی رقم دی،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہہ ماہی قسط 25 فیصد زیادہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے جن حالات میں ملک کو سنبھالا، ہم ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago