Categories: NewsUrdu News

پیپلز پارٹی نے تمام الزامات کو پس پشت ڈال کر عوام کی خدمت کی،حنا ربانی

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔15مارچ۔2013ء) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تمام الزامات کو پس پشت ڈال کر عوام کی خدمت کی۔ کسی سے بھیک مانگ کر نہیں،اپنے بل بوتے پر سرائیکیوں کی محرومیاں ختم کریں گے۔وزیر خارجہ حنا ربانی کھر مظفر گڑھ میں مظفر کینال کی پختگی اور سیم نالے کے قیام کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسے سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے کہا 5 سال کے دوران حکومت پر تہمتیں لگائی گئیں لیکن اس نے عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز رکھی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد نہیں،پیار کرنے والے لوگ بستے ہیں میں نے پوری دنیا میں یہ بتایا کہ پاکستان دہشت گردوں کا ملک نہیں۔یہاں پیار کرنے والے لوگ بستے ہیں۔جلسے سے سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے بھی خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی محترمہ بینظیر کے نظریات کا پرچار جاری رکھے گی۔اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں ،عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔محترمہ کو دل و دماغ سے جدا نہیں کیا جاسکتا،ان کے نظریات کا پرچار کرتے رہیں گے۔غریبوں کی تنخواہیں دگنی کریں گے۔ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں عوام کی خدمت کریں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago