Categories: NewsUrdu News

پیاز توڑنے کی سزا،مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں زمیندار نے 6سالہ بچی پر کتا چھوڑ دیا ،کتے کے کاٹے سے بچی شدید زخمی ہوگئی ، نشتر ہسپتال منتقل

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔17جون۔ 2013ء) ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں زمیندار نے کھیت سے پیاز توڑنے پر 6سالہ بچی پر کتا چھوڑ دیا۔کتے کے کاٹے سے بچی شدید زخمی ہوگئی۔ نشتر ہسپتال کے برن سینٹر میں داخل ۔ ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقے لنڈی پتافی میں مبینہ طور پر کھیت میں داخل ہوکر پیاز توڑنے پر 6سالہ بچی زبیدہ پر کتا چھوڑ دیا۔کتے کے کاٹنے سے لڑکی کا ناک بری طرح متاثر ہوگیا۔لڑکی کے والد طالب کے مطابق ان کے دیگر چار بچے اور 6 سالہ زبیدہ مقامی زمیندار جاوید کے کھیت میں گئے جس پر زمیندار نے ان پر کتا چھوڑ دیا۔ دیگر بچے موقع سے بھاگ گئے جبکہ چھے سالہ زبیدہ کو کتے نے کاٹ کر بری طرح زخمی کردیا اور اس کا ناک چبا لیا۔ تھانہ میر ہزار خان نے مقامی زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بچی نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں داخل ہے۔لڑکی کے والد کے مطابق واقعہ پندرہ روز قبل پیش آیا اور مقامی زمیندار سے ان کا رشتے پر پرانا تنازعہ چلا آرہا ہے۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago