Categories: NewsUrdu News

پھل کی مکھی کے تدارک کے لیے تمام سٹیک ہولڈررز اپنا اپنا کردار ادا کریں، ڈی جی زراعت مظفر گڑھ

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مئی۔2015ء)پھل کی مکھی کے تدارک کے لیے تمام سٹیک ہولڈررز اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ باغبان گلاسٹرا اور کیڑے سے متاثرہ پھل اکٹھا کرکے فوری تلف کریں اور آم ،امرود اور ترشاوہ پھلوں کے باغات میں میتھائل یوجینال اورپروٹین ہائیڈرولائیزیٹ کے جنسی پھندے لگائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرمحمد انجم علی ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع و تطبیقی تحقیق پنجاب نے ضلع مظفر گڑھ میں اپنے وزٹ کے دوارن کیا۔انہوں نے کہا کہ” پھل کی مکھی کے تدارک کی مہم” کے تحت باغبانوں کو پھل کی مکھی کے نقصانات سے آگاہی اور باغات کی بہتر دیکھ بھال بارے مہم شروع کی گئی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب کے توسیعی آفیسران آم، ترشاوہ پھلوں اور امرود کے باغبانوں کو پھل کی مکھی کی پہچان، نقصان کی علامات اور تدارک بارے آگاہی فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پھل کی مکھی پاکستانی پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔پاکستانی پھل با لخصوص آم، کنواور امرود وغیرہ اپنے مخصوص ذائقوں کی بدولت امریکہ، یورپ اور خلیجی ریاستوں میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پچھلے چند سالوں سے ان پر پھل کی مکھی کا حملہ شدّت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی پیداوار میں کمی اور کوالٹی خراب ہونے کی وجہ سے برآمدمیں مشکلات درپیش آئی ہیں ۔ڈاکٹر انجم علی نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کے تحت ایک مؤثر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جس سے پھل کی مکھی کا تدارک اور پیداوار کے ساتھ ساتھ برآمد میں اضافہ ہو گا۔ جس سے ملکی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago