مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں 69 مقدمات درج ، بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بلا تفریق کارروائی میں 1100 موٹر سائیکل تھانہ میں بند کردیں ۔
غیرقانونی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف 30 مقدمات درج کرلیے گئے ،اوور سپیڈاور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف4209 چالان کرتے ہوئے 16لاکھ سے زائد جرمانے عائد کردیا گیا،جدید ٹیکنالوجی ای پولیس کا استعمال کرتے ہوئے 30 خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے اور 40 چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔
یہ بات ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس زبیر خان بنگش نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت 412 پودا جات لگائے گئے ،3 عدد گمشدہ بچوں کو ان کے اصل ورثا کے حوالے کیا گیا اورمتعدد تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا گیا۔ ڈی ایس پی ، پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ محمد زبیر خان بنگش نے مزید کہا کہ کہا کہ ماہ اگست میں پنجاب ہائی وے پٹرول مظفر گڑہ کی کاردگی پنجاب کے باقی تمام اضلاع سے نمایاں رہی کیونکہ پٹرولنگ پولیس شاہراوں کو محفوظ بنانے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر…