News

پولیو کے مکمل خاتمہ تک پاکستان کے ساتھ عالمی تعاون جاری رہیگا ،پاکستان بہت جلد پولیو فری ہو جائیگا،کنٹری ڈائریکٹرورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پلینتھا ماہی پالا

مظفرگڑھ ۔4 مارچ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی . 4 مارچ 2022ء) :ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی کنٹری ڈائریکٹر پلینتھا ماہی پالا  نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمہ تک پاکستان کے ساتھ عالمی تعاون جاری رہیگا ،پاکستان بہت جلد پولیو فری ہو جائیگا۔ یہ بات انہوں نے یونین کونسل بھٹہ پور میں پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کے جائزہ کے موقع پر کہی۔

انہوں نے پولیو کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور مائیکر و پلان کے معیار کی تعریف کی۔ انہوں نے فرح نورین یوسی ایم او سے فیلڈ ورک سے متعلق مشکلات اور حکمت عملی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ٹیم ممبران پر زور دیا کہ کیچ اپ کے دوران ویکسین پینے سے محروم اور گھر پر موجود نہ ہونے والے این اے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ یہی بچے پولیو کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔

بعدازاں پلینتھا ماہی پالا نے ڈی ایچ اے کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر ڈویژنل ہیڈ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عبدالروٴف نے ضلع مظفرمظفرگڑھ کا جغرافیہ اہداف کے حصول میں درپیش مشکلات اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد،ڈاکٹر جہانزیب خٹک، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمدراشد،ترجمان محکمہ صحت عدنان لغاری اور میڈیا کوآرڈینٹر یونیسف نوید شاہ نرجس عالیہ رباب اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago