مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 اپریل2019ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن نے کہا کہ پولیو مکاؤ مہم قومی فریضہ ہے اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔یہ بات انہوں نے ضلعی انضباطی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہی160 انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا آئندہ سزا اور جزا کا طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے اور دوسری جانب سرکاری فرائض کی انجام دہی میں عفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا سکے اجلاس میں انضباطی کارروائی سے متعلق ایک سو سے زائد کیسز کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ او نے پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے اور غیرذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنے والے افراد کے بارہ میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا اس دوران تمام ملازمین کو اپنی صفائی کا موقع دیا گیا بعدازاں کمیٹی نے الزامات کی نوعیت اور جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایک لیڈی ہیلتھ ورکر کو نوکری سے برخاست تیس کو شوکاز نوٹس جبکہ 9مرد اور خواتین کی جواب طلبی کے احکامات جاری کئے گئے اجلاس میں ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ اوز ڈاکٹر رفیق بھٹی پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ یونیسف محمد راشد شاہد ریاض ڈی ایس وی مبشر رضا تمام تحصیلوں کے اے ایس ویز عدنان لغاری میڈیا کوآرڈینیٹر ضمیر محمد اصغر انچارج پولیو سیل اور پولیو ٹیم کے نگران اور ممبران نے شرکت کی۔