Categories: NewsUrdu News

پولیس کے شہداء کی فیملیز کا ہر دکھ سکھ ہمارا ہے،ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2020ء) پولیس کے شہداء کی فیملیز کا ہر دکھ سکھ ہمارا ہے، ھم ھر وقت ان کے ساتھ ھیں وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کا خانگڑھ کے علاقے میں پولیس کے شہدا کے گھروں کا دورہ عیدی اور تحائف تقسیم کیئے۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر ڈی پی او ندیم عباس نے خانگڑھ سے تعلق رکھنے والے شہید رضا کار محمد عابد اور شہید کنسٹیبل سیف اللہ سگو کے گھر کا دورہ کیا۔ڈی ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد خان اور ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر کے ہمراہ ڈی پی او شہید رضا کار عابد کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان کی فیملی سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیئے۔ ڈی پی او نے شہید رضا کار کی فیملی سے ان کی گذر بسر کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور شہید کی قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں ڈی پی او موضع کبیر پور شہید کنسٹیبل سیف اللہ کے گھر تشریف لے گئے جہاں انہوں نے ان کی فیملی سے ملاقات کی عیدی اور تحائف دیئے اور ڈی پی او نے شہید کے بچوں سے دوستانہ ماحول میں گفتگو کی اور ان کی تعلیم کے حوالے سے پوچھا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago