Categories: NewsUrdu News

پولیس کی طرف سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 مارچ2020ء) پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر پولیس کی طرف سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں پولیس افسران و ملازمین نے ماسکس اور دستانوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔ پولیس لائنز،تھانہ جات اور پولیس کے دفاتر میں ہینڈ واش اور سینیٹائزر رکھ دیے گئے ہیں۔پولیس نے وائرس سے بچاو کیلئے آگاہی مہم شروع کردی ہے اور جگہ جگہ پینا فلیکس آویزاں کر دیے ہیں، تھانوں کے پولیس اہلکار وائرس سے بچاؤ کیلئے گاڑیوں پر لاؤڈ سپیکر لگا کر اعلانات کر رہے ہیں۔ پولیس دفاتر میں عوامی میٹنگز پر پابندی لگادی گئی ہے۔ پولیس نے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کرنے کیلئے فون نمبروں کی تشہیر بھی شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او نے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو حفاظتی انتظامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago