Categories: NewsUrdu News

پولیس کا جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ، گرفتار رشتہ دار نامعلوم مقام پر منتقل

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2019ء) سابق ایم این اے جمشید دستی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مظفر گڑھ میں سابق رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔پولیس نے چھاپے کے دوران جمشید دستی کے رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا جب کہ اُنہیں نامعلوم مقام پر منبتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ جمشید دستی کا موقف ہے کہ پولیس نے گھر میں گھس کر شدید توڑ پھوڑ کی اور گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی بھی کی۔پولیس نے بتایا ہے کہ جمشید دستی کے بھانجے اور رشتہ دار کو حراست میں لیا ہے۔ جمشید دستی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں شرکت کرنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سابق رکن اسمبلی جمشید دستی نے مولانا کے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ ہم جعلی حکومت کے خلاف نکلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اتنا بڑا عوام کا سمندر کبھی نہیں دیکھا،اس ملک کا ہاری، کسان، مزدور ساتھ کھڑے ہیں،اس وقت کی حکومت نے غریب سے دو وقت کی روٹی چھین لی،اس حکومت کو گھر جانا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی حکومت اب ڈوبنے والی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے جعلی حکومت تشکیل دی اور حقیقی سیاستدانوں کو پیچھے کیا۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا ہر صورت میں ساتھ دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کی جعلی حکومت نامنظور ہے.جمشید دستی نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان کی طرح دھرنے کے دوران شادی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتا ہوں،کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے، اب تو لوگ کہتے ہیں کہ آپ بھی شیخ رشید بنتے جا رہے ہیں۔ جمشید دستی نے مزید کہا کہ 2019 میں شادی کا ارادہ تھا لیکن اس سال تو شادی ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے دوران شادی کا اعلان کروں گا اور 2020 میں سادگی سے شادی کر لوں گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago