Categories: NewsUrdu News

پولیس کارروائی میںکشانی سندیلہ گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے نقد، جدید ہتھیار برآمد ، ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اپریل2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے تھانہ شاہجمال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مظفرگڑھ پولیس کا ہر جوان اپنی جان سے بڑھ کر عوام کے جان و مال کے تحفظ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بر سر پیکار ہے، ڈی پی او نے شاہ جمال ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ شاہ جمال کے علاقے میں نا معلوم ملزمان کیطرف سے ہونے والی ڈکیتی کی وارداتیں شاہجمال پولیس کیلئے چیلنج سے کم نہ تھیں، تاہم ایس ایچ او شاہ جمال چوہدری جاوید اختر اور ان کی ٹیم کی اس حوالے سے شب و روز محنت اور ٹیم قابل تحسین ہے جنہوں نے نا معلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے شب و روز محنت کی اور پولیس ٹیم نے ان نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کیلئے بھی بہادری، محنت اور جذبے سے کام کیا اور اسی محنت کے نتیجے میں ان ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان میں آصف کشانی، سکندر کشانی، نجیب سندیلہ اور ظفر سندیلہ شامل تھے، ان ملزمان کے پاس جدید آٹومیٹک اسلحہ ہوتا تھا جس سے یہ روڈ پر کھڑے ہو کر شریف شہریوں کو خوف میں مبتلا کر کے قیمیتی سامان لوٹ لیا کرتے تھے، تھانہ شاہجمال پولیس کی کارکردگی اس لیئے بھی لائق تحسین ہے کہ نا صرف ان ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ ان ملزمان سے ڈکیتی کی گئی ساری نقد رقم 6 لاکھ اور 10 ہزار روپے بھی برامد کرا لیئے جبکہ ان ملزمان سے جدید اسلحہ جن میں آٹومیٹک رائفل، 3 عدد پستول 30 بور معہ درجنوں زندہ روند بھی برآمد کر لیئے جن پر اسلحہ ناجائز رکھنے کے بھی علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیئے گئے ہیں، ڈی پی او نے مدعیان میں ان کی لوٹی گئی نقد رقم میڈیا نمائندگان کے سامنے حوالے کی، جس پر انہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ، شاہ جمال پولیس کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا، ڈی پی او نے پولیس ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا اور ریجنل پولیس افسر ڈیرہ غازی خان ریجن کو بھی پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کی سفارش تحریر کرنے کا اعلان بھی کیا، پریس کانفرنس میں صحافی برادری کے علاوہ، معززین علاقہ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات اور انجمن تاجران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعدازاں ڈی پی او مظفرگڑھ نے شاہجمال اور خانگڑھ پریس کلب کی صحافی برادری سے بھی ملاقات کی اور علاقہ کی صورتحال بارے معلومات لیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago