مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اپریل2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے تھانہ شاہجمال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مظفرگڑھ پولیس کا ہر جوان اپنی جان سے بڑھ کر عوام کے جان و مال کے تحفظ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بر سر پیکار ہے، ڈی پی او نے شاہ جمال ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ شاہ جمال کے علاقے میں نا معلوم ملزمان کیطرف سے ہونے والی ڈکیتی کی وارداتیں شاہجمال پولیس کیلئے چیلنج سے کم نہ تھیں، تاہم ایس ایچ او شاہ جمال چوہدری جاوید اختر اور ان کی ٹیم کی اس حوالے سے شب و روز محنت اور ٹیم قابل تحسین ہے جنہوں نے نا معلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے شب و روز محنت کی اور پولیس ٹیم نے ان نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کیلئے بھی بہادری، محنت اور جذبے سے کام کیا اور اسی محنت کے نتیجے میں ان ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان میں آصف کشانی، سکندر کشانی، نجیب سندیلہ اور ظفر سندیلہ شامل تھے، ان ملزمان کے پاس جدید آٹومیٹک اسلحہ ہوتا تھا جس سے یہ روڈ پر کھڑے ہو کر شریف شہریوں کو خوف میں مبتلا کر کے قیمیتی سامان لوٹ لیا کرتے تھے، تھانہ شاہجمال پولیس کی کارکردگی اس لیئے بھی لائق تحسین ہے کہ نا صرف ان ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ ان ملزمان سے ڈکیتی کی گئی ساری نقد رقم 6 لاکھ اور 10 ہزار روپے بھی برامد کرا لیئے جبکہ ان ملزمان سے جدید اسلحہ جن میں آٹومیٹک رائفل، 3 عدد پستول 30 بور معہ درجنوں زندہ روند بھی برآمد کر لیئے جن پر اسلحہ ناجائز رکھنے کے بھی علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیئے گئے ہیں، ڈی پی او نے مدعیان میں ان کی لوٹی گئی نقد رقم میڈیا نمائندگان کے سامنے حوالے کی، جس پر انہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ، شاہ جمال پولیس کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا، ڈی پی او نے پولیس ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا اور ریجنل پولیس افسر ڈیرہ غازی خان ریجن کو بھی پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کی سفارش تحریر کرنے کا اعلان بھی کیا، پریس کانفرنس میں صحافی برادری کے علاوہ، معززین علاقہ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات اور انجمن تاجران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعدازاں ڈی پی او مظفرگڑھ نے شاہجمال اور خانگڑھ پریس کلب کی صحافی برادری سے بھی ملاقات کی اور علاقہ کی صورتحال بارے معلومات لیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…