Categories: NewsUrdu News

پولیس کارروائی، ڈکیت شیرازی گینگ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمان گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 ستمبر2019ء) تھانہ سنانواں پولیس نے ڈکیت شیرازی گینگ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمان گرفتار کر کے 4 موٹرسائیکل، لاکھوں روپے نقدی اور جدید آٹو میٹک ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈکیت گینگ، جن پر سرکل کوٹ ادو کے مختلف تھانہ جات میں ڈکیتی و رہزنی اور ناجائز اسلحہ کے 14 مقدمات درج ہیں، تحصیل کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں شریف شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکلیں اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے تھے اور بعض اوقات مزاحمت پر شریف شہریوں کو زخمی بھی کر دیتے تھے، اس گینگ کو برسٹ کرنے کیلئے تھانہ سنانوان کے ایس ایچ او کلیم اللہ گاڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید سہولیات کو حاصل کرتے ہوئے اس گینگ کو ٹریس کر لیا اور بعدازاں اس گینگ کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گینگ کے سر غنہ شیراز سمیت اس کے 4 دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا، دوران تفتیش ملزمان سے 2 عدد جدید کلاشنکوفیں، 4 عدد پستول 30 بور، ایمونیشن، 4 عدد موٹر سائیکل جن میں ایک ہنڈا ڈریم تین ہنڈا سی ڈی موٹر سائیکل شامل ہیں، جبکہ ملزمان سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے وارداتوں میں چھینی گئی اور فروخت کیئے گئے سامان کی نقد رقم بھی برامد کر کے مدعیان مقدمات میں رقم اور موٹر سائیکل کی چابیاں تقسیم کیں، ملزمان پر سرکل کوٹ ادو کے تھانہ جات دائرہ دین پناہ، کوٹ ادو، محمودکوٹ اور تھانہ سنانواں میں ڈکیتی کے 10 مقدمات جنکہ ناجائز اسلحہ کے 4 مقدمات درج ہیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او تھانہ سنانواں کلیم اللہ گاڈی کو 10 ہزار نقد اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے بھی نوازا۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago