Categories: NewsUrdu News

پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کر رہی ہے ، ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اکتوبر2019ء) کسی بھی شہری پر فائر کرنے والے بدمعاش کی بندوق ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاموش کر دی جائیگی، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی نجی ریڈیو پر پولیس آن لائن پروگرام میں گفتگو پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق جذبہ ایف ایم ریڈیو پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں ایک مرتبہ پھر شہریوں کے جان، مال، عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے اپنی تمام تر قوتیں صرف کر دینے کے عزم کا اعادہ کیا، اسی کے ساتھ شریف شہریوں کے دشمنوں کو اپنا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ شریف شہریوں پر فائرنگ کرنے والے کی بندوق ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا ان کے ہر جوان کوآئینی و قانونی اختیار حاصل ہے اسی طرح ہر شہری کی جان کی حفاظت کیلئے ہم نے اسلحہ استعمال کر نے کیلئے رکھا ہوا ہے، کسی شہری کی جان کے دشمن کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی، ڈی پی او نے رات 8 سے 9 بجے تک ٹیلی فون کالز کے ذریعے ضلع بھر کے شہریوں سے بات کی اور اپنا پیغام اور ترجیحات سے آگاہ کیا، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہری اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے قانون کا احترام کریں اس میں انہی کا اپنا فائدہ ہے اور ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر جرمانہ کرنے سے ان کی اپنی دل آزاری ہوتی ہے کیونکہ ان کا مقصد جرمانہ نہیں بلکہ شہریوں کو ان کی اپنی ہی حفاظت کیلئے قانون پر عملدرامد کرانے کی کوشش ہے، ان کی خواہش ہے کہ شہری قانون پر عمل کریں اور پولیس کو جرمانہ کرنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے ان کیلیے بے حد خوشی کا مقام ہوگا، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا مظفرگڑھ میں سیف سٹی اتھارٹی کے طرز پر سیکیورٹی کیمرہ جات کی انسٹالیش سے جرائم میں مزید کمی آئیگی اور اسطرح کا پراجیکٹ پنجاب بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہوگا، شہری ٹریفک قوانین سے آگاہی اور احترام کریں تاکہ بڑھتے ہوئے حادثات کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے، ڈی پی او نے فون کالز پر رابطہ کرنے والے شہریوں کے تمام تر مسائل فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے، آئندہ یہ پروگرام جذبہ ایف ایم 98.6 پر 7 نومبر جمعرات 8 سے 9 بجے شب ہوگا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago