Categories: NewsUrdu News

پولیس تھانہ جتوئی نے ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جولائی2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے تھانہ جتوئی کی ماہ جون کی کارکردگی، 6 خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 19 مجرمان اشتہاری گرفتار، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون، اسلحہ، شراب و منشیات کی بھاری مقدار برآمد کی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ جتوئی شاہد رضوان کی سربراہی نے ضلع بھر کے تھانوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 6 مجرمان اشتہاری کو سنگین مقدمات میں ملوث ہیں سمیت کل 19 مجرمان اشتہاری گرفتار کیئے، اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والے مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ہی ماہ میں 6 پستول اور 3 بارہ بور بندوقیں برآمد کر کے 9 ملزمان کو گرفتار کیا، اسی طرح 5 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے 4 کلو گرام سے زائد چرس بھی برآمد کی، ایس ایچ او جتوئی شاہد رضوان کی سربراہی میں کام کرتے ہوئے تفتیش میں حیران کن پراگریس دیتے ہوئے تفتیشی افسران نے 100 مقدمات جن میں 71 مقدمہ ماہ جون کے پہلے زیر تفتیش تھے کو یکسو کیا، ماہ جون کی بہترین کارکردگی پر ڈی پی او ندیم عباس نے ایس ایچ او تھانہ جتوئی شاہد رضوان کو شاباش دی اور پوری پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago