Categories: NewsUrdu News

پولیس اور عوام کے درمیان بہتر ریلیشن اور مؤثر رابطہ ضروری ہے، ایس پی انوسٹی گیشن

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 05 فروری2021ء) پولیس پر عوامی اعتماد کی بحالی کے لئے پولیس اور عوام کے درمیان بہتر ریلیشن اور مؤثر رابطہ ضروری ہے۔مشکل ترین حالات میں پولیس عوامی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لئے فریضہ ادا کررہی ہے۔فرض شناس اور میرٹ پسند آفیسرز کی حوصلہ افزائی اور کرپٹ افسران کا محاسبہ کر رہے ہیں۔عوام تعاون کریں ۔
ان خیالات کا اظہار ایس پی انوسٹی گیشن مظفرگڑھ محمد جاوید احمد خان نے پولیس سٹیشن شاہ جمال میں گزشتہ روز منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کے ناسور ہیں۔جن کے مکمل قلع قمع کیلئے عوامی تعاون ضروری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں سے چھٹکارے کیلئے عوام پولیس کی آنکھیں اور کان بنیں۔
منشیات فروش، چور، ڈاکو اور لٹیرے کسی رعایت اور رحم کے مستحق نہیں۔

ایس پی نے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔بہترین کار کردگی کے مظاہرے پر ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال ملک محمد یونس، سب انسپکٹر غلام یاسین، محمد شاہد ٹی ایس آئی، ظریف خان ٹی ایس آئی، اے ایس آئی رمضان خان، محمد اسلم، چوہدری منیر، منیر خان مہدی، عبدالرؤ ف،یاسین خان پٹھان ، محرر محمد صفدر اور پی آر او شکیب خان سہرانی کو شاباش دی۔
انہوں نے کہا کہ فرض شناس پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہیگا۔پولیس کے چہرے سے کرپشن کے داغ صاف کرنے کیلئے دیانتداری اور فرض شناسی کا وتیرہ اپنانا بے حد ضروری ہے۔کھلی کچہری سے ایس پی جاوید احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کے خلاف عوامی شکایات کی صورت میں فوری تحقیقات اور فوری کارروائی کے ذریعے ان شکایات کا ازالہ کریں گے۔عوام سماج ، قانون دشمن عناصر کی نشان دہی کریں۔کھلی کچہری میں انجمن تاجران ، مذہبی و سماجی شخصیات فاروق کوریہ،عبدالستار خان چنگوانی حاجی محمد یوسف، عامر مرتضی چانڈیہ حاجی الیاس محبوب چنگوانی ، طیب رمضان سید حنیف شاہ عارف خلیفہ، مہر احمد سیال، امجد نذیر کوریہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago