News

پولیس افسر کی خاتون سے زیادتی، متاثرہ خاتون نے ملزم کو نہ پہنچاننے کے عوض 50 لاکھ روپے وصول کیے

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 دسمبر 2021ء) : پولیس افسر کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی مطلقہ خاتون نے پیسے لے کر عدالت میں ملزم کو پہچاننے سے انکار کردیا جس پر عدالت نے متاثرہ خاتون کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس افسر کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی مطلقہ خاتون کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی۔ 

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون نے اے ایس آئی امتیاز سہرانی کے خلاف پہلے زیادتی کا مقدمہ درج کروایا اور بعد میں اے ایس آئی سے لاکھوں روپے لے کر ملزم کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نے زیادتی کے ملزمان سے مبینہ طور ساز باز کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے وصول کیے اور ان پیسوں کے عوض ملزم کو پہچاننے سے انکار کیا اور مقدمے سے بری کروانے کی کوشش کی ۔تاہم عدالت نے خاتون کی جانب سے ملزمان سے پیسے وصول کرنے اور زیادتی کے ملزم کو مقدمے میں بری کروانے کی کوشش پر متاثرہ خاتون کے خلاف کارروائی کی اور خاتون گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے. اس کی نشاندہی پر ملزمان سے وصول کی گئی بھاری رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 26 نومبر کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے پرہاڑ شرقی میں پولیس اے ایس آئی نے مطلقہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

 

تاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ اے ایس آئی امتیاز سہرانی نے کسی خاندانی کیس کے حوالے سے معلومات لینے کے لیے متاثرہ خاتون کا نمبر لیا تھا، 24 نومبر کی رات کو اے ایس آئی نے ملزمہ خاتون کی گرفتاری کے لیے ساتھ چلنے کو کہا، رات ہونے کے باعث گھر کی خواتین نے اکیلے ساتھ جانے سے منع کیا تو اے ایس آئی امتیاز اور 3 مسلح اہلکار گھر میں داخل ہوگئے، اور اہلخانہ کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا، اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاتون کے بیان پر 4 اہلکاروں کے خلاف تھانہ سٹی کوٹ ادو میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے اے ایس آئی امتیاز سہرانی کو گرفتار کرکے عہدے سے معطل کردیا تھا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago