مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اگست2022ء) مظفر گڑھ پولنگ اسٹیشن حملہ کیس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آئندہ سماعت پر انسپکٹر جنرل(آئی جی)پنجاب کو انکوائری رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔الیکشن کمیشن میں مظفرگڑھ ضمنی انتخاب میں پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے کیس کی سماعت کے دوران موجودہ اور سابق ڈی پی اوز مظفرگڑھ کمیشن میں پیش ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آئی جی پنجاب کیوں نہیں آئی جس پر آر پی او نے بتایا کہ نوٹس میں سابق آئی جی رائو سردار کا نام لکھا ہوا تھا، الیکشن کمیشن فون کر کے وضاحت بھی لی تھی۔
الیکشن کمیشن سے بتایا گیا کہ جس کا نام لکھا ہے وہی پیش ہو، چیف الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سے استفسار کیا کہ پولنگ سٹیشن پر حملہ ہوا تو آپ نے کیا ایکشن لیا واقعہ کی ایف آئی آر بھی پولیس کی مدعیت میں ہے کمیشن کی نہیں، لوگ جعلی ایف سی کی وردیوں والے گارڈ لیکر پھر رہے تھے کوئی ایکشن نہیں ہوا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے کہا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ کو خط لکھا تھا،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ ڈی آر او، آر او اور ڈی ایم او نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، جعلی وردیوں والے ایشو پر کمیشن نے تحریری شکایت بھی کی تھی۔
سابق ڈی پی او مظفرگڑھ نے کمیشن کو بتایا کہ جعلی وردیوں والے گرفتار کیے، موقع پر تھا جب پولنگ سٹیشن پر حملے کی خبر ملی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو موقع پر بھیجا تھا۔الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کو واقعہ میں کوتائی برتنے پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر آئی جی پنجاب انکوائری رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی کیس کی آئندہ سماعت بارہ ستمبر کو ہو گی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…