Categories: NewsUrdu News

پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب کا مظفرگڑھ جی پی او کا دورہ

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جون2020ء) پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خالد اویس رانجھا نے کہا ہے کہ درخت انسانی زندگی کے لیے بے حد ضروری ہیں یہ نہ صرف ہمیں زندہ رہنے کے لیے آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ سایہ،پھل اور ایندھن بھی مہیا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مظفرگڑھ جی پی او میں ایرو کیریا کا پودا لگانے اور دفتر کے دورہ کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر اکرم نواز پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سرکل ملتان اور ارشد پرویز ڈویڑنل سپرنٹینڈنٹ مظفرگڑھ بھی انکے ہمراہ تھے۔ چوہدری رشید احمد سینئر پوسٹ ماسٹر مظفرگڑھ جی پی او نے انہیں مختلف برانچز کا وزٹ کرایا۔خالد اویس رانجھا پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب نے مظفرگڑھ جی پی او کی عمارت کی مزید آرائش کرنے اور عوام کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مظفرگڑھ جی پی او کے تمام عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی، ایمانداری،محنت اور جانفشانی سے سر انجام دینے کی تلقین کی۔اور پوسٹ آفس کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کرنے اور عوام کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد کرنے اور جی پی او میں آنے والے ہر شخص کو ماسک پہننے کی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago