Categories: NewsUrdu News

پنچایت نے ایک اور حوا کی بیٹی کی عزت تار تار کرادی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 اکتوبر۔2015ء)پنچایت نے ایک اور حوا کی بیٹی کی عزت تار تار کرادی اور انصاف کا بول بالا کر دیا، بھائی کی دوسری برادری سے لڑکی کی دوستی کی پاداش میں نام نہاد پنچائیت نے 50سالہ بیوہ خاتون کو بیچ بازار رسوا کردیا اور عزت تار تارکرتے ہوئے اس کے جسم کے کپڑے بھی نوچ ڈالے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق خاتون کے بھائی پر الزام تھاکہ اس کی دوسری برادری کی لڑکی سے دوستی ہے جس پر جاہلوں کے ٹولے پر مشتمل پنچائیت نے خاتون کو طلب کیا اور جنسی درندگی کا حکم صادر کردیا جس پر وہاں موجود ’درندوں نے سرپرچادرتو کیا جسم پر کپڑے بھی نہ چھوڑے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حسب روایت پولیس تاخیر سے پہنچی اور خاتون کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیاجبکہ کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی اور نہ ہی کسی مقدمے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد کارروائی شروع کی جائے گی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago