مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 فروری2023ء) ایڈیشنل سیکرٹری فنانس جنوبی پنجاب میاں جمیل احمد نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا اور آفس کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہو ں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیا جائے، سرکاری ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔
پیشہ ور خدمات کی فراہمی کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور عوام کے اعتماد میں اضافہ کیا جائے۔ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نے کہا کہ پینشنر حضرات بالخصوص بیوہ پینشنرزکے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔
ملازمین کو دفتر کے چکر نہ لگوائے جائیں، تمام امور کو میرٹ کے مطابق سرانجام دیا جائے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر راؤ نعمان نے بتایا جی تمام سرکاری ملازمین کے مسائل کو بلا امتیاز میرٹ پر حل کیا جاتا ہے، پینشنرز اور بیوہ خواتین کے مسائل حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔
عوام کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور تمام محکمانہ امور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی متین کردہ پالیسی کے مطابق سرانجام دئیے جارہے ہیں۔ عوامی شکایات کانہ صرف فوری ازالہ کیا جاتا ہے بلکہ ان کے رہنمائی بھی کی جاتی ہے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر II سید مرتضیٰ نقوی، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر سلیم اختر، تنویر مگسی، محمددین اور اورنگزیب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…