مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جنوری2019ء) سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب پولیس میں احتساب کا کڑا نظام نافذ کر دیا گیا۔پولیس اہلکاروں و افسران کی کرپشن کی انکوائریز کے لئے الگ ونگ قائم کیا گیا ہے ۔پنجاب پولیس میں انٹر اکاؤنٹیبلٹی برانچ کے نام سے الگ ونگ بنادیا گیا ۔.انٹر اکاؤنٹیبلٹی برانچ میں انکوائریز کے لیے 35 اعلی پولیس افسران منتخب کر کے ان کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ہر ضلع کے لیے ایک پولیس افسر کا نام لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔منتخب افسران میں ایس ایس پیز،ایس پیز،اے ایس پیز شامل ہیں.نوٹیفیکیشن نمبر 4481.exec 3/11.18 کے مطابق شیخوپورہ سے احمد نواز چیمہ ، قصور سے اسماعیل الرحمن ، گوجرانوالہ ریجن سے وقاص شعیب ،گجرات سے فرحان خان ، سیالکوٹ سے شہباز الہی اور نارووال سے سید عون احمد، منڈی بہاوالدین سے امجد محمود ، حافظ آباد سے شجاعت علی رانا اور راولپنڈی سے محمد فیصل ، جہلم سے شہزادہ عمر عباس ، اٹک سے محمد اشفاق اورچکوال سے راجہ شاہد نزیر،سرگودھا سے محمد عاصم ، خوشاب سے حسن جمیل اور میانوالی سے شفقت اللہ ،بھکر سے محمد عاصم ، فیصل آباد سے محبوب رشید اور جھنگ سے سید حسین حیدر، چینیوٹ سے کیپٹن ر دوست محمد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فہد احمد اور ساہیوال سے شاکر احمد، اوکاڑہ سے غضنفر علی ، پاکپتن سے آصف رضا اور ملتان سے زنیرہ اضفر، خانیوال سے سلیم شاہ ، وہاڑی سے نعیم الحسن اور لودھراں سے ہما نصیب کا نام شامل کیا گیا ہے۔