مظفر گڑھ۔14نومبر (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 14نومبر2020ء) :پنجاب پولیس شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن کے زیراہتمام پہلا ڈیجیٹل ریڈیو مکینک کورس اختتام پذیر ہو گیا جس میں ڈی آئی جی (ٹیلی) پنجاب شارق جمال کی زیرنگرانی پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، موٹروے پولیس اور گلگت بلتستان پولیس کے 51 جوانوں نے حصہ لیا۔ اس ضمن میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں ہوا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی (ٹیلی) پنجاب صادق علی ڈوگر تھے۔ انہوں نے پاس آؤٹ کرنے والے پولیس کے جوانوں کے دستے سے سلامی لی اور گارڈ آف آنرز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کورس پاس کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ اور بہترین کارکردگی والے کورس کے شرکا میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ صادق علی ڈوگر نے کورس مکمل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی اور ڈی آئی جی (ٹیلی) شارق جمال کے ویژن کے مطابق پہلی بار پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، موٹروے پولیس اور جی بی پولیس کے جوانوں کو ریڈیو مکینک کی جدید تربیت فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن پولیس کا ایک اہم شعبہ ہے۔ جدید خطوط پر اس شعبے کی تربیت کے بغیر مطلوبہ اہداف کا حصول ممکن نہیں۔ ایس ایس پی (ٹیلی) نے پرنسپل ڈی ایس پی ندیم صدیق کی کاوشوں کا خصوصی زکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جوانوں کو جدید فنی تکنیک کی مہارت فراہم کرنے میں عمدہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…