Categories: NewsUrdu News

پنجاب ٹیچرز یونین ویلفیئر ونگ تحصیل علی پور کی جانب سے 110 یتیم ،غریب،مستحق ،طلباء و طالبات میں عید گفٹس تقسیم

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جون2017ء) مظفرگڑھ کی علی پور میں پنجاب ٹیچرز یونین ویلفیئرونگ تحصیل علی پور کی جانب سے 110 یتیم ،غریب،مستحق ،طلباء و طالبات میں عید گفٹس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی چیئرمین مظفرگڑھ سردار عمر خان گوپانگ نے ،طلبائو طالبات میں عید گفٹس تقسیم کیئے۔تقریب میں ،صحافیوں ،معززین شہر ،اساتذہ،اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تفصیل کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین ویلفیئر ونگ تحصیل علی پور کی جانب سے تحصیل علی پور کے 30 گورنمنٹ اسکولز کی110 یتیم ،غریب،مستحق ،طلباء و طالبات میں عید گفٹس تقسیم کرنے کی پروقار تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول علی پور میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی چیئرمین مظفر گڑھ سردار عمر خان گوپانگ تھے۔تقریب میں ٹیچرز یونین پنجاب کے صوبائی نائب صدر رانا طارق جاوید، ٹیچرز یونین پنجاب کے قائمقام ضلعی صدرمظفر گڑھ محمد اسلم بھٹہ،پرنسپل سید احسان قدیر شاہ ،ویلفیئر ونگ کے چیف ایگزیکٹو محمد سلیم خان گوپانگ ،چیئر مین ویلفئر ونگ ثناء اللہ خان بلوچ ،صحافیوں ،معززین شہر ،اساتذہ،اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی چیئرمین مظفرگڑھ سردار عمر خان گوپانگ نے ،طلباء و طالبات میں عید گفٹس تقسیم کئے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago