Categories: NewsUrdu News

پنجاب میں ضمنی انتخابات .پولنگ جاری

بورے والا/مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 15مئی 2010ء) پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی کی دو دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے ۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے ایک سو سڑسٹھ بورے والا میں کل بائیس امیدوار میدان میں ہیں تاہم مسلم لیگ نواز کے سید مہدی نسیم شاہ ،پیپلزپارٹی کے اصغر علی جٹ اور آزاد امیدوار چوہدری نذیر احمد آرائیں میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اٹہتر مظفر گڑھ پر پیپلز پارٹی کے جمشید دستی اور آزاد امیدوار اور سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ اس حلقے سے پاکستان جمہوری پارٹی کے ٹکٹ پر نوابزادہ نصر اللہ خاں کے بیٹے نوابزادہ افتخار احمد خان بھی مضبوط امیدوارہیں۔ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی تریسٹھ فیصل آباد پرپیپلز پارٹی کے صوبائی صدر رانا آفتاب احمد اور مسلم لیگ نوازکے اجمل آصف کے درمیان مقابلہ سخت ہو گا۔پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی دوسوانسٹھ مظفر گڑھ میں آزاد امیدوار مخدوم زادہ سید باسط سلطان اور پیپلزپارٹی کے پپو لغاری میں مقابلہ ہے۔
admin

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago