Categories: NewsUrdu News

پنجاب میں دھند کا راج ، ٹریفک کے 2 المناک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی،ہلاک ہونے والوں میں یوتھ پارلیمنٹ کے 5 ارکان شامل ، حادثہ میں گاڑی کے ٹرالر کے نیچے گھسنے کی وجہ سے پیش آیا، کار کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا،زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ،ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، وہاڑی ، بہاولپور اور رحیم یار خان میں حد نگاہ صفر ،موٹر وے حکام کی عوام کو جی ٹی روڈ کے ذریعے سفر کرنے کی ہدایت،دھند کا سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا ، محکمہ موسمیات

میاں چنوں/ مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 25دسمبر۔ 2012ء) پاکستان کے سب سے بڑے آبادی والے صوبہ پنجاب خصوصاً جنوبیپنجاب میں دھند کا راج ، میاں چنوں اور مظفر گڑھ میں ٹریفک کے 2 المناک حادثات میں یوتھ پارلیمنٹ کے 5 اراکین سمیت 7 افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ، ملتان کے نشتر ہسپتال اور 10 کوٹ ادو تحصیل ہسپتال منتقل، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، وہاڑی ، بہاولپور اور رحیم یار خان میں حد نگاہ صفر رہی جبکہ موٹر وے حکام نے عوام کو رات 9 بجے سے صبح 9 بجے تک موٹر وے کی جگہ جی روڈ سے سفر کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں دسمبر کے آغاز سے شروع ہونیوالا دھند کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے جس دوران مختلف حادثات پیش آ رہے ہیں۔تازہ واقعات میں منگل کی صبح پہلے حادثہ میاں چنوں کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جہاں شدید دھند کے باعث کار ٹرالر تلے جا گھسی جس کے باعث بہاولپور یونیورسٹی کے 5 طلبا جاں بحق ہوگئے۔ مرنیوالے پانچوں افراد کا تعلق یوتھ پارلیمنٹ سے ہے ۔

حادثہ میاں چنوں میں منشا موڑ پر پیش آیا تصادم اتنا شدید تھا کہ کار ٹرالر کے نیچے جا گھسی جسے بہت مشکل سے باڈی کاٹ کر لاشوں کونکالا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جا ں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ دوسرا واقعہ مظفر گڑھ میں بھی چوک سرور شہید روڈ پر وین اور بس میں دھند کے باعث تصادم کے نتیجے میں2 مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 10 زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کوٹ ادو تحصیل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے موٹر وے پولیس کے مطابق ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، وہاڑی ، بہاولپور اور رحیم یار خان میں حد نگاہ صفر ہے دھند کا یہ سلسلہ لاہور تک جاری ہے محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago