Categories: NewsUrdu News

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آفسران اور اہلکاروں نے کارروائیوں کے دوران ہتک آمیز سلوک روارکھنے کا معمول بنا لیا

مظفرگڑھ 20 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 دسمبر2018ء) فوڈ ٹیسٹنگ رپورٹ آنے سے قبل دکانوں ،ہوٹلوں کو سیل کرنا اور بھاری جرمانے عائدکرنا،دکانداروں اور چھوٹے کاروباری افراد کو بلیک میل کرنا ،دھمکیاں دینا،کاروائیوں کے دوران دکانداروں سے ہتک آمیزسلوک کرنااور دکانوں سے چیزیں اٹھاکرادھر اٴْدھر پھینکناپنجاب فوڈ اتھارٹی کامعمول بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فود اتھارٹی کے مظفرگڑھ آفس میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی سہولت ہی موجود نہیں اور مختلف فوڈ پوائنٹس سے لیے جانے والے نمونہ جات لاہور بھجوائے جاتے ہیں مگر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے دوران فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں نمونے بھیجنے سے قبل موقع پر ہی متعلقہ فوڈ پوائنٹس کو غیرقانونی طور پر سیل کرنا معمول بنالیا گیا، بلکہ مالکان کو بھاری جرمانے بھی دھڑلے سے کیے جارہے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آفسران اور اہلکاروں نے کارروائیوں کے دوران ہتک آمیز سلوک روارکھنے کا معمول بنا لیا، کارروائیوں کے دوران سامان کواٴْٹھاکرادھر اٴْدھرپھینکنا بھی کارروائی کا لازمی جزوسمجھاجارہا ہے جس کے باعث چھوٹے کاروباری افراداور دکانداروں کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے،کارروائیوں کے دوران نہ صرف دکانداروں اور عملے کو گالیاں بکیں جاتی ہیں بلکہ ان سے انتہائی نارواسلوک بھی روا رکھا جاتا ہے اور کسی بھی شریف دکاندار کی عزت فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کی جارحانہ کارروائیوں کے دوران محفوظ رہنا ناممکن بن گیا ہے۔دوسری جانب رشوت کے حصول کے لیے کاروباری مراکز اور دکانوں پر چھاپوں کی شکایات بھی زبان زدعام ہیں مگر آج تک پنجاب فوڈاتھارٹی کے اعلیٰ حکام کی جانب سے کسی ملوث اہلکار کیخلاف کارروائی کی نوبت نہیں آسکی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago