Categories: NewsUrdu News

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں کارروائی ،ْ 33ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت دودھ تلف ،ْ تین آئس فیکٹریاں سیل

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 جنوری2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 33ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت دودھ کو تلف کر دیا گیا جبکہ اس کے ساتھ 3آئس فیکٹریاں بھی سیل کردی گئیں۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق ملتان ،ْوہاڑی ،ْ بہاول نگر میں فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کر کے سیوریج کے پانی سے اگنے والی سبزیاں بھی تلف کر دیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مظفرگڑھ میں کے علاقے گدھ پور، شاہ جمال اور ہیڈ بکائنی میں موجود آئس فیکٹریوں کیخلاف کاروائیاں کیں۔اس دوران 3آئس فیکٹریوں میں زنگ آلود بلاکس میں جمع کیا گیا مضر صحت 33ہزار لیٹر سے زائد دودھ موقع پر ہی تلف کردیا گیا اور فیکٹریاں بھی سیل کردی گئیں۔فوڈ اتھارٹی کے عملے نے ملتان میں 928 کنال، وہاڑی میں 608 کنال اور بہاولنگر میں 200 کنال رقبہ پر کاشت سبزیاں ٹریکٹر چلا کر تلف کر دیں جبکہ خانیوال میں مضر صحت اشیا بیچنے پر 4فوڈ پوائنٹس بھی سیل کردیئے گئے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago