Categories: NewsUrdu News

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی ڈرنک مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد فیکٹریاں سیل

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جون2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی ڈرنک مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹریاں سیل کر دیں۔ فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز ملک عطاء الحق کھوکر کی نگرانی میں سوڈا واٹر فیکٹریوں پر چھاپے مار کرمعروف برانڈز کی 1092مس برانڈڈ بوتلیں،کیمیکل ڈرمز، فلنگ مشینزاور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ مظفرگڑھ میں اشرف سوڈا واٹر،عثمان سوڈاواٹر،عمران سوڈاواٹرفیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔عرفان میمن کے مطابق مس برانڈنگ،جعلی لیبلنگ، کیمیکل ڈرمز، مصنوعی میٹھے کے استعمال،لائسنس نہ ہونے اور صفائی کی ابتر صورتحال پر فیکٹریوں کو سیل کیا گیا اور عثمان سوڈاواٹر پروڈکشن لیبلنگ نہ کرنے پرسربمہر کر دیا گیا۔اشرف سوڈاواٹرکیمیکل زدہ ڈرمز میں سوڈاسٹور کرنے پر سیل کر دی گئیں،عمران سوڈاواٹرفیکٹری کوفلٹریشن پلانٹ نہ ہونے پرسیل کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ بغیر منظور شدہ فارمولے کے تیار جعلی ڈرنکس معدے کے السر اور کینسر جیسی امراض کی وجہ بنتی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کاربونیٹیڈڈرنکس کی نسبت گھر میں تیار کردہ فریش جوسز کے استعمال کو ترجیح دیں انہوں نے کہا کہ خوراک میں جعل سازی کرنے والے صحت دشمن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago