Categories: NewsUrdu News

پنجاب حکومت کی طرف سے نہم کلاس کے طلباء میں سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

مظفرگڑھ ۔13نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 نومبر2017ء) پنجاب حکومت کی طرف سے مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول (ڈبل شفٹ)بستی آڑہ اکبر شاہ میں نہم کلاس کے طلباء میں سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے شرکت کی اور طلباء میں سائیکل تقسیم کئے ۔اس سے قبل جب وہ سکول پہنچے تو پرنسپل ملک بشیر نے طلباء اور اپنے اساتذہ کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی کا والہانہ استقبال کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا کہ2013کے الیکشن میں عوام نے جو ہمیں ذمہ داری اس میں ہم نے حلقہ بھر تعلیم کے شعبہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ,نئے اسکولز کے اجراء ، متعدد سکولز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ حلقہ میں بیک وقت دو ڈگری کالجز کی تعمیر ایک ریکارڈہے ، اس کے علاوہ انہوں نے ایلمینٹری سکول کے معیارتعلیم کی تعریف کی اورانہوں نے کہا کہ جس طرح تقریب میں بچوں نے شرکت کی اور بہترین انداز میں تقاریر کی اس سے پرنسپل اور اساتذہ کی بہترین کارکردگی کی واضح نمونہ ہے۔
تقریب سے بچوں کے والدین نے بھی خطاب کیا اور ذیشان گرمانی کی حالیہ کارکردگی کی تعریف کی اور اسی جوش وجذبہ کے ساتھ آئندہ بھی عوام کی خدمت کرنے کا مطالبہ کیا ۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago