مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 ستمبر2019ء) چیف منسٹر پنجاب شکایات سیل وومن ونگ کی چیئرپرسن مہناز سعید نے سینئر سیاسی راہنماء حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ کی قیادت میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی اطمینان بخش رہی ہی. پنجاب حکومت نے تنخواہوں کے علاوہ دیگر اہم مراعات میں 60 فیصد کمی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے سیکیورٹی اخراجات پر سابقہ حکومت کی نسبت 66 فیصد کم خرچ کئی. جب کہ سرکاری رہائشگاہوں کی سیکیورٹی پر 55 کروڑ روپے کی کمی کی گئی۔ تحائف اور مہمانداری کی مد میں 8 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 50 فیصد تک کمی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کہ صوبہ بھر میں 65 سال سے زائد العمر شہریوں کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ باہمت بزرگ پروگرام میں 3 ارب روپے کا ابتدائی فنڈز قائم کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ نہری پانی چوری پر 3 ہزار واقعات پر کارروائی کی گئی۔ جدید ڈیجیٹل نظام سے اراضی انتقال کے فرسودہ نظام کا خاتمہ کیا گیا۔ شہریوں کی سہولیات کے لئے 20 موبائل اراضی سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…