Categories: NewsUrdu News

پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، سینکڑوں کنال اراضی واگزار

مظفر گڑھ اور لودھراں سے کروڑوں کی کمرشل اور زرعی سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی، غیر قانونی گھر مسمار

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 فروری2021ء) پنجاب حکومت کی جانب سے قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔ لاہور کے بعد جنوبی پنجاب کے علاقوں سے بھی سرکاری زرعی اور کمرشل اراضی واگزار کروا لی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے مظفرگڑھ میں کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل اور زرعی سرکاری اراضی واگزار کرا لی ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں میں بھی سرکاری زمین پر زیر تعمیر غیر قانونی گھر مسمار کر دیا گیا، کارروائی چک 37 میں کی گئی ہے۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ قابضین سے 102 کنال اراضی واگزار کروا کر فصلوں پر ہل چلا دیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مظفر گڑھ میں واگزار کروائی گئی کمرشل اور زرعی سرکاری اراضی کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، گزشتہ ماہ لاہور انتظامیہ نے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر سے 38 کنال اراضی واگزار کروا لی تھی ۔

اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے قبضہ کی گئی سرکاری زمین واگزار کروانے کے لیے اتوار کے روز ایک گرینڈ آپریشن کیا گیا ۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی کھوکھر پیلس کے اطراف موجود تھی ۔ کھوکھر برادران سے 38 کنال زمین واگزار کروا کر پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی ہے ۔ واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت سو ارب روپے ہے۔
کھوکھر برادران نے جعلسازی سے زمین پر قبضہ کیا تھا ۔انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے کھوکھر پیلس سے ملحقہ سیف مارکیٹ بھی مسمار کردیا جبکہ سیف الملوک کھوکھر کے برادر نسبتی کا گھر بھی گرا دیا گیا ہے جبکہ سیف الملوک کھوکھر کے بھانجے طاہر جاویدکے گھر کو بھی مسمار کردیا گیا ہے۔ لاہور انتظامیہ کی جانب سے آپریشن ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کے گھر کے اطراف کیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے رات میں ہی کھوکھر پیلس کے اطراف کے راستے بند کر دیے تھے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کھوکھر برادران کو زمین چھوڑنے کے لئے نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے ۔ لیکن اس کے باوجود زمین خالی نہ کی گئی ۔ زمین خالی نہ کرنے پر عملدرآمد نہ کرنے پر آج گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کلکٹر اشتمال کے فیصلے کی روشنی میں آج آپریشن کرکے زمین واگزار کرائی گئی ہے ۔
دوسری جانب سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود آپریشن کیا گیا۔ یہ سراسر سیاسی انتقام لیا گیا ہے ۔ ان الزامات کے جوابات میں ڈپٹی چیئرمین ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس زمین کی ملکیت کے کاغذات ہیں تو وہ پیش کرے۔ ایل ڈی اے نے سیاسی تشخص کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کارروائی کی ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago