News

پنجاب حکومت نے کھاد ڈیلر ز ، سب ڈیلر ز ، ریٹلرز کیلئے لائسنس کا حصول لازمی قرار دے دیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفر گڑھ

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جولائی2022ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کھاد ڈیلر ز ، سب ڈیلر ز ، ریٹلرز کیلئے لائسنس کا حصول لازمی قرار دے دیا ہے، اس سلسلہ میں پر ویژنل رجسٹریشن برائے کھاد لائسنس کیلئے درخواستیں مجوز فارم پر دفتر ہذا میں 5 اگست 2022 تک وصول کی جائیں گی، خواہشمند کھاد ڈیلرز / سب ڈیلرز / ریٹلرز حضرات مجوزہ درخواست فارم کے ساتھ میٹرک کی سند تعلیمی بورڈ سے تصدیق شدہ، شناختی کارڈ، مجوزہ بیان حلفی۔

دوکان کا ملکیتی ثبوت یا کرایہ نامہ، مجوزہ نقشہ گودام و دکان، 4 عدر پاسپورٹ رنگین تصاویر، 3 عدد سیٹ گزٹیڈ آفسیر سے تصدیق شدہ مقررہ تاریخ تک زیر دستخطی آفس میں جمع کروائیں، پرو یژنل رجسٹریشن برائے کھاد ڈیلر لائسنس کے اجراء کیلئے رجسٹریشن کمپنی کی پہلی میٹنگ اگست کے دوسرے ہفتہ میں متوقع ہے، نامکمل اور مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستیں اس میٹنگ میں شامل نہیں کی جائیں گی، پرویژنل رجسٹریشن برائے لائسنس کھاد 6 ماہ کیلئے جاری کیا جائے گا، جس کے دوران لائسنس ہولڈر کو ٹریننگ حاصل کرنا ہوگی اور ریگولر لائسنس حاصل کرنا ہوگا بصورت دیگر پرویژنل لائسنس کینسل کر دیا جائے گا، یہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا حبیب الرحمن نے مراسلہ میں بتائی۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago